قربانی کےجانوروں پر عائد فیس کی وصولی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

قربانی کےجانوروں پر عائد فیس کی وصولی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قربانی کے جانوروں پر عائدفیس اور کیٹل مارکیٹس میں پارکنگ فیس  کی  وصولی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی. 

  تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ  کی  جسٹس عائشہ اے ملک نےشہری حسن ملک کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو  فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیاگیا کہ قربانی مذہبی اور شرعی تہوار ہے جس کو  ہر سال لاکھوں مسلمان مناتے ہیں. حکومت پنجاب نے قربانی کے جانور وں کے لیے مویشی منڈیاں قاہم کیں. کیٹل مارکیٹس میں قربانی کے جانوروں کے داخلے اور قائم پارکنگ پر فیس عائد کر دی گئی.

 قربانی کے جانوروں پر عائد فیس  غیر شرعی، غیر قانونی ہے،وکیل درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کیٹل مارکیٹوں میں قربانی کے جانوروں پر عائد فیس کے نفاد کو کالعدم قرار دے. جسٹس عائشہ اے ملک نے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔