ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو ہٹانے کافیصلہ

SHOs
کیپشن: SHOs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک) ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز اور محرر کی 10 سالہ کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والوں کو سیٹوں پر نہیں رہنے دیا جائے گا، 10 سال کے دوران ایس ایچ او لگنے والے نکمے اور سفارشی ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا جائے گا، کمیٹی 10 سالہ کارکردگی کی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو دے گی جس کے بعد اگلے چند روز بعد رپورٹس کی روشنی میں ایس ایچ اوز اور محرروں کے تبادلے کیے جائیں گے۔ 

ساجد کیانی کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی آپریشنز ندیم عباس کریں گے، کمیٹی میں ایس پی سکیورٹی سردار موراہن خان اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عمران احمر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے کئی ڈی پی اوز سمیت 8 افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے۔ڈی پی او سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمنٹ سنٹرل پولیس آفس تعینات کردیا گیا،آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او اٹک، سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن (ر) مظہر اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کردیا۔

 اے آئی جی پروکیورمنٹ سی پی او لاہور فیصل مختار کو ڈی پی او پاکپتن، ڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمنٹ سی پی او لاہور تعینات کیا گیا، ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد، سی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمر عباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ اور ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer