ویب ڈیسک: ایران کے بھاری اکثریت سے نومنتخب انقلابی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں بیٹھے ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی سادگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وہ اپنی سادگی اور کفایت شعاری کےلئے پہلے بھی معروف ہیں ابراہیم رئیسی ایران کے منصف اعلیٰ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔ وہ اپنے کرئیر میں زیادہ وقت پراسیکوٹر کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ انھیں 2019 میں عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ سنہ 2017 میں وہ صدر حسن روحانی سے بڑے مارجن سے ہار گئے تھے۔
#یقین_کریں_صدرایسےبھی_ھوتےھیں
— SHAFAAT SHAH (@INFANTRY28) July 15, 2021
ایران کے بھاری اکثریت سے نومنتخب انقلابی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں pic.twitter.com/NeRUJe323f