(علی ساہی) محکمہ ایکسائز کا اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی ایپ پہلے دن ہی تمام ٹیکسزکی ادائیگی شروع ہوتے ہی جواب دے گئی، پنجاب بھر میں موٹرز پروفیشنل اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلقہ ہرقسم کی ٹرانزیکشن رک گئی۔
کہتے ہیں کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیاکورونا وائرس کی وجہ سے 22مارچ کو بند ہونے والے ایکسائز دفاتر اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کےتحت کھولے گئے اور مینول کام روک دیا گیا تاکہ شہریوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جاسکےلیکن اس کے برعکس ایکسائز کی جانب سےان لائن ٹیکسز کی وصولی اور اپوائنٹمنٹ کے لیے تیارکردہ ایپ نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا۔
گزشتہ ایک ماہ سے موٹربرانچزمیں اسی ایپ کے ذریعے کام جاری تھا لیکن پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسزکی وصولی اوراپوائنٹمنٹ شروع ہونے سے ایپ لوڈ برداشت نہ کرسکی اور دن کے اغازپرہی نقص انے پران لائن اپوائنٹمنٹس اور ٹیکسز کی وصولیاں رک گئیں۔
ایپ کو ورکنگ حالت میں انے میں ابھی ٹائم لگے گا جبکہ اپوائنٹمنٹ لینے والے شہریوں کوابھی مزیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈائریکٹرقمرالحسن سجادکا کہنا ہے نئی ایپ کی وجہ سے اپ گریڈیشن کی جارہی ہے اور پراپرٹی ٹیکس کے چھوٹے شہروں کےجو دفاتر شامل نہیں تھے انکوشامل کرکے ایپ کو اپ گریڈ کیا جارہاہے جوکہ جلد کا م شروع کردے گی۔