ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی 163، علاقہ مکین سیوریج اور ٹوٹی گلیوں کے مسائل سے دو چار

پی پی 163، علاقہ مکین سیوریج اور ٹوٹی گلیوں کے مسائل سے دو چار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:پی پی 163 کے حالات بھی مختلف نہیں، اسماعیل پورہ کے علاقہ میں ٹوٹی گلیاں اور سیوریج کا مسئلہ سابقہ دور حکومت کی کارکردگی کا منہ چڑانے لگا۔ ووٹ دینے کے معاملہ پر تحریک انصاف اور لیگی حامیوں میں تکرار اور بحث و مباحثہ۔

این اے 131 اور پی پی 163 سے سابقہ دور حکومت میں خواجہ سعد رفیق ایم این اے اور میاں نصیر ایم پی اے بنے مگر اسماعیل پورہ کا علاقہ اب تک سیوریج اور ٹوٹی گلیوں کے مسائل سے دو چار ہے۔ مسائل کی نشاندہی اور ووٹ دینے کے معاملہ پر پارٹی حامیوں نے آپس میں تکرار شروع کر دی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پیرس مسائل کا گڑھ بن گیا

مکینوں کا کہنا تھا کہ سیوریج کے مسئلے کو بہت بار حکام بالا کو پہنچانے کی کوشش کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جبکہ لیگی حامیوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے علاقہ کی تقدیر بدل دی۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ گلیوں میں سارا دن سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جس وجہ سے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔