ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے  قائد نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس ٹویٹر پر شیئر، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ رپورٹس عوام کی آگاہی کیلئے شیئر کیں۔

سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  14 جنوری کی تصدیق شدہ رپورٹس حکومت پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

دو روز  قبل نواز شریف کی لندن کے ہوٹل میں لی گئی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا تھا اور ان سے پوچھا کہ باہر جا کر وہ کھانا کھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست۔


وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا تھا اور کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں۔ذرائع کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب کو  نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جس کا جائزہ لینے کے لیے  محکمہ صحت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer