(زین مدنی ) ڈرامہ عہد وفا کی ہائی اوکٹین چائے بنانے کا طریقہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامے کی گزشتہ قسط کے ایک منظر میں سعد کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر ایبٹ آباد جا کر دعا( علیزے شاہ) کے گھر میں خاص قسم کی چائے بناتے ہیں جسے انہوں نے ہائی اوکٹین ٹی کا نام دیا، اس چائے کی خاص بات پینے والے کو الرٹ رکھنا ہے،شاید اسی لیے احد رضا میر کی والدہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے ہائی اوکٹین چائے کی ترکیب شیئر کر ڈالی۔
انسٹا گرام پر ثمر رضا میر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 2 افراد کیلئے احد کی ہائی اوکٹین چائے بنانے کی ترکیب : ایک ٹی اسپون کھلی چائے یا 2 ٹی بیگز، 2 سے 3 الائچی، 1 دارچینی کا ٹکڑا، چینی حسب ذائقہ، ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ اور ایک چٹکی کافی۔
واضح رہے کہ احد رضا میر کی والدہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اپنی ہونے والی بہو سجل علی کیلئے بھی انسٹا گرام پر تعریفی پوسٹ کی تھی.