(سٹی42)پاکستانی طلبا دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہوں وطن عزیز کی لاج رکھے اور والدین، اساتذہ کا نام روشن کررہے ہیں، اس کامیابی کا کریڈٹ ان اساتذہ کو جو جاتا جن کی بدولت وہ آج دنیا میں چھائے ہوئے ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی ہی طلبہ نے مشکل امتحان پاس کرکےورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تعلیم ایک ایسا خزانہ اور انسان کو کندن بنادیتا ہے،فرش سے عرش پر پہنچ جاتا ہے، دنیا میں آج جو ترقی ہورہی ہے سب تعلیم ہی کی مرہنون منت ہے، پاکستانی طلبا اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اس شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں، ایک ایسا ہی کارنامہ لاہور سے تعلق رکھنے والی طلبہ زارا نعیم کیا، زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔
زارا نعیم اے سی سی اے کی طالبہ ہیں، انہوں نے گزشتہ سال 2020 دسمبر میں منعقد ہونے والے اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔اس مشکل امتحان میں دنیا بھر سے5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلبہ نےحصہ لیا، شب وروز محنت کرتے پاکستانی طلبہ نے اس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔
زارا انعم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کو پاس کرنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کے لیے انتہائی پر وقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقع کے لیے دروازے کھلتے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان کی ہونہار بچی نتالیہ نجم نے نوسال کی عمر میں پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرکے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ پوری دنیا کو ایک پازیٹو مسیج بھی دیا ہے۔ نو سالہ نتالیہ نجم فورتھ سٹینڈرڈ کی طالبہ ہے مگر پڑھائی کیساتھ اسکو سائنس اور جانوروں میں خاصی دلچسپی ہے ۔نتالیہ نے چالیس دن میں صرف تیس سے ساٹھ منٹ کی پریکٹس سے پیروڈیک ٹیبل یاد کرکے اسمبل کرنا سیکھ لیا۔
نتالیہ کا کہنا تھا کہ اسکو بلیوں سے بہت پیار ہے ا س لئے اپنے والدین بلیاں لینے کے لئے اس نے پیروڈیک ٹیبل سیکھا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔