ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پرعوام پریشان

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پرعوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، مختلف سبزیوں کے ریٹس 1 روپے سے 5 روپے تک بڑھ گئے، شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹاؤن شپ سبزی منڈی میں آلو 8 روپے فی کلو، پیاز 17، ٹماٹر 5 روپے اضافے کے بعد 85 ، لہسن دیسی 100، لہسن چائنہ 5 روپے قیمت بڑھنے پر 125، ادرک تھائی لینڈ 135، بینگن 40، کھیرا فارمی 40، کریلے 5 روپے اضافے کے ساتھ 125، پالک 16، لیموں 2 روپے قیمت بڑھنے کے بعد 50، میتھی 5 روپے کے اضافے کے بعد 30  روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

بند گوبھی ایک روپے اضافےکے بعد 16، پھول گوبھی 2 روپے اضافے کے ساتھ 12، گھیا کدو 5 روپے قیمت بڑھنے کے بعد 60، شلجم 2 روپے اضافے کے ساتھ 12، سبز مرچ 5 روپے اضافے کے ساتھ 95، شملہ مرچ 95، مٹر 3 روپے قیمت بڑھنے کے بعد 30 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جبکہ مولی 2 روپے اضافے کے ساتھ 14، ٹینڈیاں 40، گاجر دیسی 14، گاجر چائنہ 25، ساگ 2 روپے اضافہ کے ساتھ 25 اور مونگرے 50 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔