آٹو رکشہ مالکان کیلئے تشویشناک خبر

آٹو رکشہ مالکان کیلئے تشویشناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کی تیاریاں، وزارت پیٹرولیم ، پلاننگ، خزانہ نے مشترکہ سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی، شہر کے ڈیڑھ لاکھ رکشہ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

لاہور کے آٹو رکشہ مالکان کیلئے تشویشناک خبر آگئی، آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، وزارت خزانہ، پیٹرولیم اور پلاننگ کیجانب سے سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دی گئی، آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال پر ممکنہ پابندی کی خبر رکشہ مالکان پر بجلی بن کر گری،  رکشہ مالکان کہتے ہیں پیٹرول ڈالیں توبچائیں  گے کیا اور کھائیں گے کیا؟

رکشہ مالکان نے کہا کہ ایل پی جی استعمال کریں تو ہی ان کے گھر کا چولہا جلتا ہے، ان کے بچے کے منہ میں روٹی کا نوالہ پہنچتا ہے، حکومت یہ ظلم کرنے سے باز رہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بھی آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال پر ممکنہ پابندی کی سخت مذمت کردی۔

آٹو رکشہ مالکان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی لگائی تو ڈیڑھ لاکھ خاندان متاثر ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer