ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ن) لیگ کے2 پنچھیوں کے پر کاٹ دیئے گئے، اب اُڑ نہیں سکیں گے

 (ن) لیگ کے2 پنچھیوں کے پر کاٹ دیئے گئے، اب اُڑ نہیں سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان  نے ن لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعت کی۔ چیف جسٹس کے حکم پر سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ ہمارے پاس شکایات ہیں کہ آپ نے بیواؤں اور یتیموں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا ہے بہتر ہے کہ جن جائیدادوں پر قبضے کئے ہیں وہ خود ہی چھوڑ دو۔

جس پر افضل کھوکھر نے کہا کہ ہم نے کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اپنی ایم پی اے شپ کا رسک نہ لیں تو بہتر ہے،  اگر تم دونوں کا کسی کی جائیداد پر قبضہ ثابت ہوگیا تو ہم چھوڑیں گے نہیں، سب جانتے ہیں کہ جو میں کہتا ہوں وہ کرتا ہوں۔

چیف جسٹس آف پاکستان  نے لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور کھوکھر برادران کو اہلخانہ کے نام تمام جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔