ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک ڈکیتی کے دوران پندرہ سالہ ڈاکو لڑکی کی ڈرامائی گرفتاری

Karachi Bank Robbery, Kid dacoit arrested, City42
کیپشن: کراچی میں بیک ڈکیتی کے دوران گرفتاری ہونے والی کمسن ڈاکو پولیس کی حراست میں، دوسری تصویر بیک کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ہے جس میں وہ بینک میں رقم نکلوانے والے شخص کی ریکی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران 15 سالہ ڈکیت لڑکی پکڑی گئی ہے۔

ملزمہ نے گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیش مین پولیس کو بتایا کہ اس کے والد بھی جیل میں ہیں اور  وہ اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ مل کروارداتیں کرتی ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں شہری بینک سے 19 لاکھ روپےکی رقم لےکر نکلا تو بینک کے اندر سے اس کی ریکی کی گئی۔

 رقم چھیننے کی کوشش کے دوران شہری نے فائرنگ کی تو ماریہ نامی لڑکی کے ساتھی بھاگ گئے اور لڑکی پکڑی گئی، اہل علاقہ نے لڑکی کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کےساتھی ملزمان رشید اور فرمان اس کے والد کے دوست ہیں، والدکے جیل جانےکے بعد اس نے  وارداتیں شروع کیں، گزشتہ ہفتے 50  ہزار  روپے کی ڈکیتی کی تھی، 10 ہزار  روپے اسے ملے تھے۔

ملزمہ ماریہ کا کہنا ہے کہ وہ غازی گوٹھ میں کرائےکے گھر میں رہتی ہے، ملزمہ نے ڈکیتی کی ناکام ہو جانے والی واردات میں بینک منیجر کے ملوث ہونےکا بھی دعویٰ کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کے ساتھی ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی۔ گئی ہے