(ویب ڈیسک) عوام پر پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا،پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیاجس سے پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔