بینکوں سے کیش نکلوانے والے شہریوں کے لئےخطر ے کی گھنٹی بج گئی

بینک،کیش،شہری،اے ٹی ایم،ڈکیتیاں،سٹی42
کیپشن: Atm machine,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)بینکوں سے پیسے نکلوانے والے غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں چند ماہ کے دوران 222  افراد بینک سے پیسے لے کر نکلتے ہوئے ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے شہریوں سے کروڑوں لوٹ لیے گئے۔ 
شہر میں بینک سے کیش لے کر نکلیں یا اے ٹی ایم کا استعمال کر کے دونوں صورتوں میں ڈاکوؤں کا شہری آسان ہدف بن رہے ہیں ۔ لاہور پولیس کے مطابق بینک سے پیسے لے کر نکلتے ہی ڈاکو شہریوں کا تعاقب شروع کر دیتے ہیں اور ڈاکوؤں نے عمومی طور پر شہریوں کو ایسی جگہ لوٹا جہاں گاڑی یا موٹر سائیکل کی رفتار آہستہ ہوئی۔

پولیس کے مطابق مختلف گینگز شہر میں بینکوں سے پیسے لے کر نکلنے والوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ پولیس حکام کی جانب سے ایسے گینگز کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور سی آئی اے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجیز کی مدد سے گینگز پر ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ایسے کینگ کو گرفتار کر لیا جائے گا، دوسری جانب ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو چکے ہیں اور ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔