وقاص احمد: خدیجہ صدیقی کی گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات جاری، تاہم گلبرک پولیس تاحال گولی چلانے والے ملزم کا پتہ نہیں چلا سکی۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ صدیقی کی گاڑی پر فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم گلبرک پولیس گولی چلانے والے ملزم کا پتہ نہیں چلا سکی۔ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے خدیجہ صدیقی کی گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر گولی چلائی تھی۔پولیس کے مطابق ایک گولی گاڑی کے بونٹ پر لگی تھی جس کی پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد گولی چلانے والے کا پتہ چلا لیا جائے گا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خدیجہ صدیقی پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے کے قریب میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، میں گھر میں اکیلی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا میں سمجھتی ہوں کہ یہ مجھ پر اور میرے خاندان پر قاتلانہ حملہ ہے۔
Today Around 7 pm a bullet was fired through my car's bonnet which was parked inside the house. I was alone in the house. I consider this a clear threat to me and my family.@ImranKhanPTI pic.twitter.com/jKLQhhIohu
— khadija siddiqi (@khadijasid751) August 14, 2021