گلبرگ (ذین مدنی)سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے ہیں مگر ڈرامے میں مرکزی کردار کی پیشکش ختم نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطا بق سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی وی کے دور میں کسی اداکار کے لئے نام بنانا آج کی نسبت زیادہ آسان تھا اس وقت ہمیں پی ٹی وی میں اچھے رائٹر و ڈائریکٹر ملے جنہوں نے ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کیا، آج سکھانے کا رجحان کم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بالوں کو کبھی رنگ دے کر کالا نہیں کیا اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں،مجھے اپنے سر اور داڑھی کے نیچرل سفید بال پسند ہیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ نئے آنے والے نئے اداکار اچھے ہیں اور میں ان کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں۔