شہر میں بادلوں کا بسیرا ،محکمہ موسمیات کی آئندہ24گھنٹےمیں بارش کی پیشگوئی

شہر میں بادلوں کا بسیرا ،محکمہ موسمیات کی آئندہ24گھنٹےمیں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم،جہانزیب خان)شہر میں بادلوں کا بسیرا ، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹےمیں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
 دوسری جانب لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں چوتھےنمبرپرآگیا۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح166ریکارڈ کی گئی۔

 ملکی مجموعی موسمی صورتحال کی بات کریں تو ضلع خیبر میں 3روز سے جاری موسلادھار  بارش کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئی۔

 ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ بند کردیں گئی۔

 خیبر کی تحصیل جمرود میں مکان گرنے سے لاکھوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ تحصیل باڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک درجن سےزائد مویشی ہلاک ہوگئے 

  مقامی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے کے باعث خیبر زیڑے چیک پوسٹ کے قریب فرش میں سیلابی ریلے کے باعث پاک، افغان شاہراہ بند ہوگئی ہیں۔

 لنڈی کوتل سے پشاور جانے والے مسافروں اور پشاور سے لنڈی کوتل آنے والے مسافروں و دیگر سرکاری عملہ حکام سیلابی ریلہ نکلنے کے باعث سفر میں احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر 18 اور 19 اپریل کو تیز بارش متوقع ہے۔

 شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔