علی رامے: وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافےکا معاملہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کےزیر صدارت سب کمیٹی کے اجلاس میں اہم تجاویز پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سے متعلق سب کمیٹی کا اجلاس ہوا،سب کمیٹی نے3 سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردیں۔ سب کمیٹی نے پہلی تجویز دی کہ ملازمین کو 3ماہ کی تنخواہ 10 فیصد اضافے سے دی جائے، دوسری تجویز دی گئی ملازمین کو دو ماہ کیلئے15 فیصد اضافے کیساتھ تنخواہ دی جائے ، تیسری تجویز دی گئی کہ رمضان پیکج کے تحت ایک ماہ25 فیصد اضافے سے تنخواہ دی جائے۔
ایپکا پنجاب اور ملازمین اتحاد تنظیموں نے مارچ سے 25 فیصد اضافے کی ڈیمانڈ کی، مارچ سے جون تک کی تنخواہ 25فیصد اضافے سےدی جائے گی، سب کمیٹی نے تمام سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کےزیر صدارت سب کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا کے قائدین نے شرکت کی ،اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری خزانہ اوردیگر بھی شریک ہوئے۔