عمران خان کا دفاع کرنا لطیف کھوسہ کو مہنگا پڑ گیا

عمران خان کا دفاع کرنا لطیف کھوسہ کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے جاری کیا جس میں لطیف کھوسہ سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ۔

لطیف کھوسہ کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن لطیف کھوسہ نے پارٹی کی اجازت لیے بغیر دوسری جماعت کے سربراہ کا دفاع کیا، وکلا کے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی پر تنقید کی، بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ 7 روز  میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

واضح رہےکہ پی پی رہنما اور ماہر قانون لطیف کھوسہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، لطیف کھوسہ پی پی دور میں گورنر پنجاب اور اٹارنی جنرل کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔