ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا ہوگیا ، ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 168.70 روپے پر جا پہنچا۔
ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 168.94 روپے پربند ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی نئی قیمت کا اعلان کردیا، انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 168.94 روپے پربند ہوا۔
ذرائع کے مطابق 26 اگست 2020 میں انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 48 کی بلند سطح پر بند ہوا تھا، 7 مئی2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا، چار ماہ میں ڈالر16 روپے 66 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات دیگر ممالک کی کرنسی پر بھی پڑنے لگے۔
کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو کی 200 روپے 30 پیسے، پاونڈ 235 روپے، کینڈین ڈالر کی 136 روپے 10 پیسے میں فروخت جاری۔ اماراتی درہم 47 روپے، سعودی ریال 45 روپے 50 پیسے، کویتی دینار 484 روپے 40 پیسے اور چینی ین کی 23 روپے 85 پیسے میں فروخت جاری ہے۔