ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان

سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 300روپےفی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی قیمتیں بڑھنے پر خواتین صارفین اور جیولرز برادری نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 300روپےفی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا رہا اور بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ 4 ہزار 775 روپے رہے۔اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 روپے کا رہا اور فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں۔

صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1300 روپے پر مستحکم دیکھی گئی، جیولرز برادری اور خواتین صارفین نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن ہے اس سے صرافہ بازاروں کی رونقیں مانند پڑجایئں گی۔

دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔کاروںاری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 17 پیسے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ روپے کی قدر بہتر ہو سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer