اسرار خان: لاہور کے علاقہ ملت پارک، چوک عاشق آباد کے قریب شاہ کمال روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آصف عرف بابو فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اسکے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔پولیس کا مآقف ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خودکشی کی، جبکہ مرنے والے کے لواحقین نے پولیس ٹیم پر ملزم کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا ہے۔ لواحقین کے احتجاج سے علاقہ کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جس کے بعد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔