ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے ملبورن روانہ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی بابر اعظم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوئے۔دونوں کپتان پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی وجہ سے اسکواڈ سے پہلے آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں۔اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ بابر اعظم اور ولیم سن کل پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
After the conclusion of the T20I tri-series, Babar Azam and Kane Williamson are off to Melbourne for their @T20WorldCup media commitments#T20WorldCup | @BLACKCAPS pic.twitter.com/2Nq9JSlGg9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2022