ویب ڈیسک: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔کپتان بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل۔محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے رواں سہ ملکی سیریز میں فائنل سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ 2 بار آپس میں مدمقابل آئے، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی تو دوسرے میچ میں کیویز نے اپنی ہار کا بدلہ لیا۔