ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کی سڑکوں پر شیر گھومتا رہا،پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

Saudia arab
کیپشن: Lion on roads
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شیر ایک خونخوار جنگلی جانور ہے جس کا نام سنتے ہی جھرجھری سی آ جاتی ہے لیکن اگر سچ مچ شیر اچانک سڑکوں پر نکل کر شہریوں کے درمیان گھومتا رہے تو کون ہے جو خوفزدہ نہیں ہو گا۔

 ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شیر سرعام سڑکوں پر نکل آیا۔شہر الخبر میں شیر سڑکوں پر آزادانہ گھومتا رہا  ان مناظر کی ویڈیوشہریوں نے سوشل میڈیا پر ڈال دی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی وائلڈ لائف حکام نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد شیلٹر ہوم میں منتقل کیا۔

سعودی وائلڈ لائف کے ٹوئٹر پر جاری بیان  کے مطابق شیر دمام سے متصل قریبی علاقے میں دیکھا گیا تھا جسے بغیر کسی نقصان کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔