سٹی 42: لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا, انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا تناسب 98.71 فیصد رہا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کا امتحان 40 فیصد سلیبس سے لیا گیا۔ امتحان میں 1 لاکھ 85 ہزار 725 طلبا شریک ہوئے۔ 31 ہزار 353 طلبا اے پلس گریڈ، 23 ہزار 737 طلبا اے گریڈ اور بی گریڈ میں 29 ہزار 601 طلبا پاس ہوئے۔ 35 ہزار 67 طلباسی گریڈ اور 39 ہزار 219 ڈی گریڈ میں پاس ہوئے ہیں۔
پرموشن پالیسی کی دستاویز کوویڈکےپیش نظر تیار کی گئی۔ طلبا 8009 پررولنمبرمیسج کر کےرزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ گریس مارکس کےتحت پاس طلبا کی تعداد 24 ہزار 347 ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں 2 ہزار 401 طلباغیر حاضری پرفیل ہوئے ہیں۔