لاہور میں حبس سے گرمی کی شدت میں اضافہ

Lahore weather
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں سورج کی تیز کرنیں پارہ مزید بڑھانے لگیں، حبس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت میں تیزی ہے۔ ہوائیں 4 کلو  میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس سے درجہ حرارت میں کم واقع ہو رہی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26, کم سے کم 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات کے دوران موسم سرد رہے گا۔گلگت بلتستان اور کشمیرمیں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود جبکہ رات کے دوران میں موسم سرد ہو گا۔