ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی حکم کے باوجود سکولوں میں ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جاسکا

عدالتی حکم کے باوجود سکولوں میں ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جاسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سموگ میں ایک بار پھر اضافہ،شہر میں آج بھی ائیر کوالٹی انڈیکس 399 پر پہنچ گئی، عدالتی احکامات کے باوجود سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کے باعث سکولوں میں زیرتعلیم طلباء آنکھوں میں سوزش اور گلے میں خراش جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ والدین نے عدالتی احکامات کے مطابق فوری ہفتہ کی چھٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سکولوں میں سموگ کے باعث بچوں کو پہلے ہی ماسک پہن کر آنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں لیکن ہدایات کے باوجود سکولوں میں صرف 20 فیصد طلباء ہی ماسک کی پابندی کررہے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تاحال عدالت کی جانب سے چھٹی دینے کے حوالے سے تحریری طور پر ہدایات موصول نہیں ہوئیں، تحریری ہدایات موصول ہونے پر ہی سکولوں میں چھٹی دینے کا فیصلہ کیا جائےگا۔