کوئی شک نہیں ہوناچاہیے، اپنےملک کادفاع کرناجانتےہیں: وزیراعظم

کوئی شک نہیں ہوناچاہیے، اپنےملک کادفاع کرناجانتےہیں: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے، دنیا ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد مہیا کردیے ہیں۔ مالی اور مادی امداد کی تفصیلات کیساتھ دہشت گردی میں ریاستِ ہندوستان کے براہِ راست کردار کی تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی گئی ہیں جو ان شواہد کی موجودگی میں اب مزید خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا ہم توقع کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی ترک کرنے اور پاکستان میں ہزاروں معصوم انسانوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے بھارت کو مجبور کرے گی۔ ہماری باہمت و بہادر حفاظتی ایجنسیاں اور افواج اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہیں کوئی شک باقی نہیں رہنا چاہئیے کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں چنانچہ اپنے اجتماعی قومی عزم کیساتھ دفاعِ وطن کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer