سٹی42: پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب ٹیم لاہور نے اندورن سندھ میں خصوصی آپریشن کیا جس کے بعد پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرسعد رفیق کے پارٹنر قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور ٹیم نے تحقیقات شروع کردی تھی اور آج اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب نیب نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کے پارٹنر قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا۔ قیصر امین بٹ اورسعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔ ذرائع کے مطابق قیصر امین بٹ کو خیرپور سے گرفتار کیا گیا۔ قیصر امین بٹ کو کل بزریعہ نجی فلائٹ لاہور منتقل کیا جائے گا۔