شہر میں ڈکیتی کی بڑی واردات، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام

شہر میں ڈکیتی کی بڑی واردات، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: شہر میں ڈاکو راج، سی سی پی او آفس کے سامنے ڈکیتی کی بڑی واردات، گاڑی کو فائر مارنے کے بعد ڈاکو ڈیرھ کروڑ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گے۔  

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکوؤں کو روکنے میں لاہور پولیس ناکام، دن دھاڑے سی سی پی او آفس کے سامنے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گاڑی کو فائر مارنے کے بعد ڈیڑھ کروڑ نقدی لے کر فرار ہو گئے، متاثرین کا کہنا ہے کہ منی چینجر کا کاروبار کرتے ہیں، ان کا ڈرائیور بنک سے پیسے نکلوا کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، گاڑی پر گولیاں ماریں اور ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کو سی سی ٹی وی کیمروں سے دیکھا جا رہا ہے، تاہم بینک انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی کیونکہ بینک انتظامیہ کو بارہا بتایا گیا کہ جب بھی کوئی 5 لاکھ سے بڑی رقم نکلوائے تو پولیس کو آگاہ کیا جائے تاکہ اسے سیکورٹی فراہم کی جائے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔