ویب ڈیسک : پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جہاں پاکستان میزبان ٹیم کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔
قومی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں شیڈول ہے۔ اسی طرح تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024ء تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی 2023ء سے 2024ء کے انٹرنیشنل کرکٹ کے پوم سیزن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول میں 6 ٹیسٹ،9 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز آسٹریلیا کے 11 وینیوز پر کھیلیں جائیں گے۔