کورونا وائرس کےباعث دوران میچ کرکٹرزکےاندازمیں تبدیلی زیرغور

کورونا وائرس کےباعث دوران میچ کرکٹرزکےاندازمیں تبدیلی زیرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: کورونا وائرس کےباعث دوران میچ کرکٹرز کے اندازمیں تبدیلی زیرغور، کھلاڑی کو آوٹ کرکے باولرز کا خوشی منانےکا طریقہ کار اور سنچری کےبعد بلے بازوں کے گلے ملنے کے انداز  میں تبدیلی کی جائے گی.

 
کورونا وائرس کےکھیلوں پراثرات مرتب ہونےلگے، کرکٹ کی بحالی کےلیے کھلاڑیوں کےمیچ کےدوران خوشی منانےکےانداز میں تبدیلی کےطریقے زیرغور ہیں ماہرین نےکرکٹ کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر میچزکے دوران انفرادی اورمجموعی کامیابی کےبعد خوشی منانےکےطریقوں میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے.

احتیاطی تدابیر کےطور پر باولرز کے وکٹ حاصل کرکے ایک دوسرے کے ہاتھ  پر ہاتھ مارنے، فیلڈرز کے ساتھی کھلاڑیوں کے سروں پر ہاتھ پھیرنے کی ممانعت کی تجویز  زیرغور ہے، اسی طرح بلے بازوں کی نصف سنچری اور سنچری مکمل کرکے ساتھی بلے بازسےہاتھ ملانےاورگلے ملنے  پر پابندی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

کورونا وائرس کےباعث ممکنہ تبدیلیوں پرقومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی اور فاسٹ باولر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ کرکٹ کا اصل حسن تو تماشائیوں کےساتھ ساتھ اپنی کامیابیوں کا میدان میں جشن منانےمیں ہے،  تاہم کوویڈ  19 کے  بعد بہت سی چیزیں تبدیل ہوں گی، اس وقت کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنا زیادہ اہم ہے.

دوسری جانب  پی سی بی نے یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 کے لئے 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا. نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تین کھلاڑیوں کوالگ سے ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیاہے۔ پی سی بی نے موجودہ صورت حال میں کھلاڑیوں کو معاشی فکر سے آزاد کرنے کے لئے قبل از وقت سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ۔

سرفرازاحمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری سے بھی فارغ کردیا گیا، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی کی بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کروادی گئی.شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کر لئے گئے .

یاسرشاہ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو ئی ہے توٹیسٹ کپتان اظہر علی کو بی سے اے جبکہ عابد علی کو سی سے بی کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی .

Shazia Bashir

Content Writer