قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی عام معافی سے نوازشریف محروم

 قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی عام معافی سے نوازشریف محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قیدیوں کی سزامیں 60 دن عام معافی میں نواز شریف بدقسمت رہے، ضمانت پرہونے کی وجہ سے سزا میں معافی نہ مل سکی، لاہورسمیت پنجاب بھر کے4 ہزار488 قیدیوں کومعافی جبکہ 49 قیدیوں کو معافی کے بعد سزاپوری ہونے پررہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کو 60 دن کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں4 ہزار488   قیدیوں کی سزامیں 60 دن کمی کی گئی۔ لاہور ریجن میں 952 قیدیوں، فیصل آباد ریجن، 442 ، ملتان ریجن  357 راولپنڈی ریجن میں 1464، بہاولپور ریجن سے239 قیدیوں کو معافی دی گئی۔

 جبکہ لاہورکی دونوں جیلوں سنٹرل جیل سے292 جبکہ ڈسٹرکٹ جیل کے103 قیدیوں کو معافی ملی، لاہور سمیت پنجاب بھر سے 49 قیدیوں کو معافی کے بعد سزا پوری ہونے پر رہا کردیا گیا، جس میں لاہور ریجن سے 5 قیدیوں، فیصل آباد سے3 ، ملتان سے10، بہاولپور سے 6 راولپنڈی ریجن 14 قیدیوں کو رہاکیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer