قیصرکھوکھر : پنجاب کےوزراء کے لئے نئی گاڑیاں لینے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ٹیؤٹا موٹرز نے فی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ روپےکا اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کو نئی گاڑیاں دینے کا معاملہ لٹک گیاہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے ابھی تک گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کی سمری منظور نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ وزراء کو چھیالیس نئی گاڑیاں دی جانی ہیں۔جبکہ وزراء کی استعمال شدہ پرانی گاڑیاں پارلیمانی سیکرٹریوں کو دی جائیں گی۔
ٹیوٹا موٹرز کو مزید چھیالیس لاکھ روپے ادا نہ ہوئے تو گاڑیاں نہیں ملیں گی ،واضح رہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ ونگ نے قیمت میں اضافہ کی سمری بھیج رکھی ہے۔