(زین مدنی )چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کردیا گیا۔
فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان فیشن ویک 2020 ملتوی کرنے کا فیصلہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔تین روزہ فیشن ایونٹ کا انعقاد 9 سے 11 اپریل کو کیا جانا تھا۔فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی)کی چیئر پرسن ماہین خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبائی صورتحال کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020 کا دوباہ انعقاد کرنے کے لیے سال کے آخر تک صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے ڈیزائنرز اور اسپانسرز کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور وہ ہمارے اس فیصلے پر متفق ہیں جب کہ ہم سال کے آخر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔