محکمہ صحت کی نااہلی، فیس ماسک برآمد کرنے کی چھوٹ دیدی

محکمہ صحت کی نااہلی، فیس ماسک برآمد کرنے کی چھوٹ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) وزارت قومی صحت اور ڈریپ کا غیر دانشمندانہ اقدام سامنے آگیا۔ فروری میں فیس ماسک کی بیرون ملک برآمد کی کھلی چھٹی دیدی۔

چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پرحفاظتی کٹس خاص طور پرتمام اقسام کے ماسک کی مانگ بڑھنے پر وزارت قومی صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کئے بغیر ہی ماسک کی بیرون ملک ایکسپورٹ کی اجازت دید۔

ذرائع کے مطابق فروری کے آخر میں ملک سے 2 کروڑ سے زائد ماسک ایکسپورٹ کئے گئے جس سے اب ضرورت پڑنے پر ملک بھر میں ماسک کی شدید قلت ہے۔ لاہور سمیت ملک میں فیس ماسک خاص طور پر این 95 ماسک ناپید ہوگیا ہے۔

  ماسک کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والے حفاظتی سامان کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے ہاتھوں کو صاف رکھنے پر زور دیا جارہا ہے جس پر ہینڈ سینیٹائزر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں ہینڈ سینی ٹائزرکی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز اور طبی عملے کو سرجیکل ماسک نہ ملنے پر معمول کے علاج معالجے اور آپریشنز میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔