ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بڑھتے خدشات، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

کورونا کے بڑھتے خدشات، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) ایل پی جی مافیا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود بیس روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث تفتان بارڈر ایران سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے لگی۔ ایل پی جی مافیا نے ازخود قیمتوں میں بیس روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا جس کے بعد گلشن راوی، سمن آباد، بند روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ سمیت متعدد علاقوں میں ایل پی جی سرکاری ریٹ ایک سو تیس سے بڑھ کر ایک سو پچاس روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جارہی ہے۔

کمرشل سلنڈر کی قیمت میں سات سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کمرشل نئی قیمت پانچ ہزار نوسو روپے تک پہنچ گی ہے۔

شہریوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافے پر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے شہریوں نے ڈی سی دانش افضال سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے والے مافیا  کیخلاف کارروائی کی جائے۔