(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے ملازمین اور فوڈ انڈسٹری کے لیے کرونا سے بچاؤ کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر انڈسٹری اور فوڈ پوائینٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔تمام دفتر اور کام کرنے کی جگہ کی صفائی کو یقینی بنائیں۔کھانستے یا چھینکتے وقت رومال،ٹشو پیپر یا کہنی سے ناک اور منہ کو ڈھانپ لیں۔کھانسی یا فلو میں مبتلا افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ماسک کا استعمال کریں۔ہاتھ ملائے اور بغل گیر ہوئے بغیر سلام کریں۔کام کے دوران اپنے منہ،آنکھوں اور ناک کو چھونے سے گریز کریں۔بار بار ہاتھ دھویں یا سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں۔ ڈیسک،میز،ٹیلی فون اور کمپیوٹر جیسی چیزون کی سطح کو جراثیم کش سپرے سے صاف کریں۔ عرفان میمن کے مطابق گھرائیں نہیں، وسوسے اور افواہوں سے بچیں، ہاتھ نہ ملانے پر اعتراض نہیں احتیاط کریں۔دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔یاد رکھیں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سب بڑا ہتھیار احتیاط ہے۔