(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر برہمی اور مایوسی کا اظہار کیا، کہتے ہیں کہ ملک خوشحال ہوتا تو فیصلہ درست تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں اس اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔ پاکستان خوشحال ہوجائے تو شاید یہ قابلِ فہم ہو مگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2019