سفیر رضا : شاعر احمد فرہاد کوآزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔
4جون کو ماتحت عدالت سے احمد فرہاد کی ضمانت مسترد ہونے کےبعد احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی ،جس پر چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے سماعت کی اور شاعر احمد فرہاد کو 2لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
شاعر احمد فرہاد کو تحصیل نصیر آباد کے کہوڑی تھانے رکھا گیا تھا جس کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، رہائی کے وقت احمد فرہاد کے خاندان کی جانب میڈیا کا سامنے کرنے سے انکار کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کشمیر میں ہونے والے احتجاج میں لوگوں کو حکومت مخالف اکسایا تھا ۔