بازار کتنے بجے بند ہوں گے؟ بڑی خبر آ گئی

Market closure,Punjab governmen traders
کیپشن: Market ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں بازار،مارکیٹس اور کاروباری مراکز جلد بند کرانے کا معاملہ ,حکومت کیجانب سے تاجرتنظیموں کو ایک پیج پر لانے کیلئے نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس ایںد ابڈسٹری حارث عتیق کو ٹاسک دیدیا گیا۔

پنجاب حکومت کیجانب سے رات ساڑھے 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی جس پر عملی جامہ پہنچانے کیلئے حکومت متحرک ہوگئی ہے اور اس حوالے سے نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق کو مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کیجانب سے تاجر تنظیموں کو ایک پیج پر لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مختلف تاجر تنظیموں کیجانب سے دکانوں کی بندش پر مختلف ٹائمنگ کی تجاویز سامنے آئی ہیں، نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے تاجر تنظیموں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کیجانب سے 9 بجے تک شاپس بند کرانے کی رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔