دالخرش واقعہ؛ بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والاشخص تاروں سےجھول گیا

دالخرش واقعہ؛ بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والاشخص تاروں سےجھول گیا
کیپشن: electric shock
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)گلشن راوی کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نامعلوم ذہنی مفلوج شہری جاں بحق ہو گیا, پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔
 ایدھی ذرائع کےمطابق واقعہ فٹبال گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ذہنی مفلوج شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، اسی دوران مذکورہ شخص نے بجلی کی تاروں کو چھوا تو کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے متوفی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

کرنٹ لگنے کے واقعات میں اگر کوئی شخص بچ بھی جائے تو وہ عمر بھر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتا ہے علاوہ ازیں ایسے افسوسناک حادثات میں متاثرہ شخص کے بچنے کے مواقع کم ہی ہوتے ہیں،جبکہ کچھ واقعات میں متعقلہ ادارے کی جانب سے بھی لاپرواہی دیکھنے میں آتی ہے جیسا کہ گزشتہ دنوں سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں تھیں۔

 بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں، جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں،بھینسوں کے مالک کا کہنا ہے کہ  ایک اندازے کے مطابق بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی، بھینسوں کے مالک نے لیسکو حکام پر الزام عائد کیا ہےکہ واقعہ عملے کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer