ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نےطلبا کیلئے بڑا اعلان کردیا

حکومت نےطلبا کیلئے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کاکہناتھا کہ اگلے مالی سال سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا بجٹ 35 ارب روپے مختص کیاگیا، محکمہ خصوصی تعلیم کا بجٹ 755 ملین روپے اور لٹریسی اور نان فارمل ایجوکیشن کا بجٹ 2 ہزار 900 ملین روپے رکھا گیا ہے،پنجاب حکومت 9 ارب روپے کی لاگت سے سکیلنگ یوتھ جنریشن کا منصوبہ بھی شروع کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کاکہناتھا اس وقت ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں جو ملک کی کل آبادی کا 65 فیصد ہیں،موجود حکومت اس اثاثے کی اہمیت اور صلاحیت سے باخوبی آگاہ ہے، نوجوانوں کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے آئندہ مالی سال میں اے یو ترقیاتی بینک کے تعاون سے ایک اہم منصوبہ سروع کیاجارہا ہے جس کے تحت 40 ہزار طلبا کوفنی تربیت دی جائے گی۔

مزید پڑھئے: شادی ہالز،بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹس پرٹیکس عائدکرنےکی تجویز

وزیرخزانہ پنجاب کا کہناتھا کہ اس منصوبے کے لئے 17 ارب روپے مختص کئے جائیں گے،اس کے ساتھ پنجاب حکومت 9 ارب روپے کی لاگت سے سکیلنگ یوتھ جنریشن کا منصوبہ بھی شروع کررہی ہے، ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان کی تربیت کا سلسلہ بھی آئندہ مالی سال شروع ہوگا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا بجٹ 35 ارب روپے رکھا گیا ہے، جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 24 ارب روپے اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، محکمہ خصوصی تعلیم کیلئے 755 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جن میں جاری سکیموں کیلئے 162 ملین روپے اور نئی سکیموں کیلئے 592 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کیلئے 29 سوملین کا بجٹ رکھا گیا ہے،ان میں جاری سکیموں کیلئے 22 سو ملین روپے جبکہ نئی سکیموں کیلئے 630 ملین روپے رکھے گئے ہیں، پنجاب کے 25%پرائمری سکول یعنی 8ہزار 360پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دیا جا رہا ہے،اپ گریڈ تقریباََ40%سکول جنوبی پنجاب میں ہیں،سکول کی اپ گریڈیشن کی مد میں آئندہ سال کے بجٹ میں 6ارب 50کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ کاکہناتھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور PEIMA کے تحت سکولوں میں 33لاکھ بچے حکومت کی امداد سے تعلیم حاصل کریں گے جس کے لئے23ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں،ہائر ایجوکیشن کی اہمیت کے پیش نظر بجٹ میں 15ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں جو کہ پچھلے سال کی نسبت285%زیادہ ہیں، اعلی تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لئے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے۔

اب تک6نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پنجاب کے 8 اضلاع اٹک، گوجرانوالہ، راجن پور، پاکپتن، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور سیالکوٹ میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، مالی سال 2021-22 میں 7نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی تجویز ہے جو کہ بہا ولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، قصور اور شیخوپورہ میں قائم کی جائیں گی،سیالکوٹ میں 17ارب روپے کی مجموعی لاگت سے بین الاقوامی معیار کی انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی گی۔

 بجٹ میں 86نئے کالجز قائم کرنے کی تجویز ہے، بجٹ میں کالجز میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے کالج اساتذہ کی تربیت کا ایک جامع پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، بجٹ میں رحمتہ للعالمینﷺ سکالر شپس کے لیے83 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن سے 15ہزار طلبا و طالبات مستفید ہو سکیں گے،تعلیم کے میدان میں لیے جانے والے اقدامات پنجاب میں نالج اکانومی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہناکہ آپ سب معزز اراکین خصوصاً حزب اختلاف سے درخواست کرتا ہوں کہ معاشی ترقی کے جو ثمرات حاصل ہونا شروع ہوئے ہیں اُن کو قومی جذبہ اتحاد و یک جہتی کے ساتھ موثر طور پر اپنے صوبے کے عوام تک منتقل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اورہر قسم کے ذاتی تعصبات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں۔

اس کے ساتھ ہم کشمیر اور فلسطین میں مشکل حالات سے دوچار مسلمان بھائیوں کے لئے بھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی نصرت فرمائے،میں آخر میں محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ کے افسران و عملہ اور اپنی معاشی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے اِس Pro Development Budget کی تیاری کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ پاکستان پائندہ باد

M .SAJID .KHAN

Content Writer