ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) حکومت کی ناقص کارکردگی اور مایوس کن وفاقی بجٹ کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری و دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس، جماعت اسلامی نے بجٹ کو اشرافیہ پسند بجٹ قرار دیکر مسترد کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ حکومت وباسے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے کوروناوائرس پر غیر سنجیدہ رویہ اپنایا ہوا ہے جس کے تباہ کن نتائج نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کرکے لوگوں کو علیحدہ کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤروکا جا سکے، مریض رو رہے ہیں، کسان فکر مند ہیں، مزدور بد حال اورحکومت سو رہی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے مطالبہ کیا کہ عام آدمی کے 3 ماہ کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں۔ مساجد، مدارس اور پرائیویٹ سکولوں کے یوٹیلٹی بلز بھی معاف کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دورِ حکومت کا دوسرا سالانہ بجٹ پیش کیا ہے جو 34 کھرب 37 ارب خسارے کا بجٹ ہے، درحقیقت وفاقی بجٹ عوام دشمن اور مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب طبقے اور سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والے بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔ یہ بجٹ این ایف سی کے بغیر بنایا گیاہے، عوام حکومتی اقدامات سے بد حال ہوچکے ہیں۔