ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجودہ حالات میں کرکٹ کا شروع ہونا بہت اہم ہے، مصباح الحق

موجودہ حالات میں کرکٹ کا شروع ہونا بہت اہم ہے، مصباح الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ کا شروع ہونا بہت اہم ہے، کورونا وائرس کے باعث کرکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کووقتی قرارد ےدیا۔
مصباح الحق نے ویڈیو لنک پربرطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے بدلے میں انگلش بورڈ سے کچھ طے نہیں کیا گیا، ہمارے ذہن میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ مستقبل میں انگلش بورڈ اس دورے کے عوض ہمارےلیے کچھ کرے۔ہم انگلینڈ کا دورہ صرف کرکٹ کی بحالی کے لیے کر رہے ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا دوبارہ شروع ہونا بہت اہم ہے، کرکٹ شروع ہوگی تو مالی مشکلات سے بچا جا سکے گا۔ہم چاہتے ہیں انگلینڈ سمیت دیگر تمام کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں۔  مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال بہت خراب ہو رہی ہے، اس لیے کھلاڑیوں کی صحت کو ترجیح دی، سیریز سےچار ہفتے پہلے انگلینڈ جا رہے ہیں،تیاری کا اچھا موقع مل جائے گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو برطانیہ میں کویڈ 19 کی صورتحال سے تحفظات نہیں ہیں، حارث سہیل نے اپنی فیملی کو کورونا وائرس سے متعلق خدشات کے باعث دورے سے معذرت کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer