انجمن تاجران نے بجٹ کو گونگا بہرہ قرار دیدیا

انجمن تاجران نے بجٹ کو گونگا بہرہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کارڈیلرز فیڈریشن ایسوسی ایشن، انجمن تاجران نے بجٹ کو گونگا بہرہ قرار دیدیا، کہتے ہیں بجٹ میں عام آدمی اور تاجر کیلئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں، لبرٹی مارکیٹ کے تاجران نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

پنجاب حکومت نے تیئس کھرب ستاون کروڑ کا بجٹ پیش کردیا، صوبائی دارالحکومت کی تاجر برادری نے بھی مختلف مارکیٹوں میں بجٹ تقریر سنی، کار ڈیلرز فیڈریشن ایسوسی ایشن نے صوبائی بجٹ کو گونگا بہرہ قرار دیدیا، چیئرمین میاں ادریس نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ میں تاجروں اور عام آدمی کیلئے ٹیکسوں کے سوا کچھ نہیں ملا، ٹیکسز کی بھرمار میں کاروبار کیسے کریں گے۔

ہال روڈ سے منسلک تاجر برادری نے بھی پنجاب بجٹ دوہزار انیس بیس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، صدر بابر محمود نے کہا صوبائی بجٹ میں الفاظ کے گورگھ دھندے کے سوا کچھ نظرنہیں آیا، حکومت ریونیو کلیکشن کے ٹارگٹس پورے کرنا چاہتی ہے تو ریلیف دے۔ لبرٹی مارکیٹ کے صدر صفدر بٹ نے صوبائی بجٹ دوہزار انیس بیس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، صفدر بٹ نے کہا کہ بیواؤں، یتیموں اور خواجہ سراؤں کیلئے کثیر سرمایہ مختص کرنا خوش آئند ہے۔

تاجر برادری کی اکثریت نے پنجاب بجٹ دوہزار انیس بیس کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر مسترد کردیا، تاجر برادری نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار کی بجائے صنعت وتجارت کی بہتری کیلئے ریلیف دیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer