6کمپنیوں کے سی ای اوز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات

6کمپنیوں کے سی ای اوز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودبٹ:پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات، متعدد چیف ایگزیکٹو افسران نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے. نیب دو ہفتوں میں رپورٹ تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سابق ڈی سی او لاہور اور صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کیپٹن ر عثمان،اربن یونٹ کے ناصر جاوید ،سابق چیف ایگزیکٹو افسر ٹیوٹا جواد قریشی، پنجاب ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے ظہیر عباس اور راشد محمود لغاری نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:نیب کا کیپٹن صفدر، علی جہانگیر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسران سے ان کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ جائیداد، سرمایہ کاری اور بنک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ افسران نے اپنا ریکارڈ بھی نیب حکام کو فراہم کیا۔ نیب دو ہفتوں میں رپورٹ تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔