حمزہ شہباز شریف کے کاغذات بغیر اعتراض کے جمع کر لیے گئے

حمزہ شہباز شریف کے کاغذات بغیر اعتراض کے جمع کر لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی سرفراز بھٹی:پی پی ایک سو پینسٹھ سے مختلف امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف دیگر کئی امیدواروں کے کاغذات درست قرار، ریٹرننگ آفیسر رفاقت حسین سیال نے کاغذات کی جانچ پڑتال کر کے کاغزات جمع کرلیے اور تمام امیدواروں کو 18 اور 19 جون کو طلب کر لیا۔

سکروٹنی کے آخری روزپی پی 165 کے 36 میں 12 امیدوار سکروٹنی کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے، جن کی ختمی فہرست چھٹیوں کے بعدآویزاں ہوگی۔ سکروٹننگ کے تیسرے روز پی پی 165 سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے میاں شہباز شریف کے کاغذات بغیر اعتراض کے جمع کر لیے گئے۔ جبکہ اسی پی پی سے حمزہ شہباز شریف کے کاغزات بغیر اعتراض کے جمع کر لیے گئے، جبکہ پی پی پی کی سینیر رہنما سمینہ خالد گھرکی کے کاغزات پر کلیریکل مسٹیک کے باعث معمولی اعتراض لگا اور 18 جون کو وہ دور کرکے دوبارہ طلب کر لیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پی پی 164:انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال
اسکے علاوہ محمد خالد ، محمد حمزہ، عبدالشکور خان، طارق شبیر، محمد سلیم، محمد عدنان خالد، خالد فاروق، محمد آصف، اختر حسین، حرم شہزاد، احسن نواز، محمد نواز، عبدالحمید، نعیم اکرم، ساجد امین ، تاج دین شاکر، افضال عظیم پاہٹ سمیت دیگر کے کاغزات کی جانچ پڑتال کر لی گئی اور اعتراض زدہ اور بغیرو اعتراض والے سب امیدواروں کو 18 اور 19 جون کو طلب کر لیا۔