پی پی 164:انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال

پی پی 164:انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم: پی پی 164 سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 164 سے حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ امیدواروں کی سکروٹنی ریٹرننگ آفیسر قیصر جمیل نے کی۔ چوہدری نواز کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا جبکہ ان کے کاغذات کی منظوری کا فیصلہ 18 جون کو کیا جائے گا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:این اے 123میں خواجہ حسان کے کاغذات کو چیلنج کر دیا گیا

تحریک لبیک اسلام کے امیدوار چوہدری ظہیر الدین ، شرافت علی، ایم ایم کے امیدوار شفقت امین کی منظوری کا فیصلہ بھی 18 جون کو کیا جائے گا جبکہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف، حسن طارق، محسن طارق، ذولفقار احمد، غلام محمد کے کاغذات کی منظوری کا فیصلہ 19 جون کو کیا جائے گا۔